Back to top

SPEZIELL Urdu

خاص کچرا‬

‫کوڑا کرکٹ کی خاص اقسام کو عام کچرے کے ساتھ تلف نہ کیا جائے۔ یہ دریافت کرنے کے لئے کہ اس طرح کے کچرے کو کیسے تلف کیا جائے، رابطہ کریں:‬

- مقامی حکام سے‬

- کچرا تلف کرنے والی کمپنی (جرمنی میں جو لوگ کوڑا کرکٹ کا کام کرتے ہیں)‬

- آپ کے مالک اراضی یا عمارت کے نگران‬

- پڑوسی اور دوست جو جانتے ہیں کہ کیا کرنا ہے‬

 

بڑے حجم کا کچرا:

‫بڑے حجم کے کچرے کی مرمت کی جاتی ہے دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے یا توانائی پیدا کرنے کے لئے جلایا جاتا ہے۔‬
‫بڑے حجم کے کچرے سے مراد وہ ٹوٹی پھوٹی اشیاء ہیں جو کہ ٹوکری یا کوڑے دانوں کے لئے بہت بڑی ہیں (جیسے بستر، سوٹ کیس، الماریاں، بائی سائیکلز)۔‬
‫قابل توجہ: آپ کو بڑے حجم کے کچرے کو کہیں بھی ضائع کرنے یا اسے جلانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ ایک مجرمانہ فعل ہے۔‬

 

برقی اسکریپ:‬

‫برقی آلات قیمتی مواد پر مشتمل ہوتے ہیں، لیکن یہ پرخطر مواد بھی ہوتے ہیں۔ پرانے یا ٹوٹے ہوئے برقی آلات کی مرمت کی جاتی ہے اور استعمال شدہ اور مرمت شدہ کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے، تاکہ ان میں جو قیمتی مواد  ہیں انہیں دیگر مصنوعات میں استعمال کیا جا سکے۔‬
‫برقی اسکریپ سے مراد وہ مصنوعات ہیں جن کی ایک پاور کوڈ یا ایک بیٹری ہوتی ہے (جیسے بلینڈر، ٹیلی ویژن سیٹ، موبائل فون، واشنگ مشین، ہیئر ڈرائر)۔‬

 

پرانے لباس:

‫استعمال شدہ کپڑوں کو دوبارہ استعمال یا کمبلوں اور کپڑوں میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ لہذا ایسا کرنے کے لئے، پرانے کپڑوں کو صاف اور (ایک بیگ میں) پیک ہونے کی ضرورت ہوتی ہے۔‬
‫پرانے لباسوں  میں کپڑے، جوتے، کمبل اور بستر کے کپڑے شامل ہیں۔ انہیں پرانے لباس کے لئے خاص ٹوکری میں اکٹھا کیا جاتا ہے۔‬

 

خطرناک مواد:‬

‫زہریلے اور خطرناک کچرے کو انسانوں - خاص طور پر بچوں - جانوروں اور پودوں کی بھی حفاظت کرنے کی غرض سے دوسری اقسام سے الگ الگ جمع کیا جاتا ہے۔ ‬
‫خطرناک مواد ، مثال کے طور پر، بیٹریوں، توانائی کی بچت کے لیمپس اور کیمیکلز میں پائے جا سکتے ہیں (مثلاً گلو، پینٹ، سالوینٹس)۔‬
‫خطرناک مواد کی پہچان پیکیجنگ پر انتباہی لیبلز اور علامات سے کی جا سکتی ہے۔‬